سیلاب : بلوچستان میں ہلاکتوں کی تعداد125 ہو گئی

ملک بھر میں سیلاب کے باعث سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، بستیاں اجڑ گئیں، لاکھوں افراد بے یار و مددگار ہو گئے۔ ہزاروں جانور سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی زیر آب آ گئیں۔خیبر پختون خوا میں ایک روز میں 10 افراد دم توڑ گئے۔بلوچستان میں ہلاکتوں کی تعداد125 ہو گئی۔بلوچستان میں خضدار، نصیر آباد، لسبیلہ میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، سندھ میں ٹھٹھہ، خیرپور سمیت دیگر علاقوں میں سیلابی پانی سب بہا لے گیا۔
دریائے چناب میں طغیانی پنجاب کے کئی علاقوں میں سیلاب کا باعث بن گئی۔ جھنگ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں میں کمی نہ آسکی۔ ستر سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔ شہر سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا۔سیلابی پانی سے فصلیں زیر آب آ گئیں۔ کئی علاقوں میں ابھی تک تین سے چار فٹ تک پانی کھڑا ہے۔ پنجاب میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور ، ڈی آئی خان، مردان میں بھی سیلاب نے تباہی مچا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے