دریائے راوی میں پانی کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے، انڈس واٹر کمشنر کا بھارت کو مراسلہ
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) انڈس واٹر کمشنر مہرعلی شاہ نے بھارتی ہم منصب اے کے پال کو ہنگامی مراسلے میں کہا ہے کہ دریائے راوی میں پانی کی اصل صورتحال سے متعلق فوری آگاہ کیا جائے۔
انہوں نے مراسلہ میں کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلہ داخل ہوچکا ہے، گورداسپور کے علاقے میں ہائی الرٹ جاری ہوچکا ہے۔
انڈس واٹر کمشنرنے اپنے بھارتی ہم منصب سے کہا کہ انسانی زندگیاں بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، دریائے راوی میں کتنا پانی آنے کا امکان ہے ،اعداد و شمار دیے جائیں۔