خضدارمیں طوفانی بارش سیلاب سے متعدد علاقے زیر آب

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں طوفانی بارش سیلاب سے متعدد علاقے زیر آب، گھر اور دیوار گرگئے،لوگوں کے گھریلوسامان اشیائے خوردونوش کو نقصان پہنچا، فصلیں تباہ، املاک کو نقصان پہنچا تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ گریشہ نال فیرو زآباد باجوڑی توتک زہری مولہ کرخ زیدی وڈھ آڑینجی اورناچ سارونہ شاہ نورانی خط کپر باغبانہ اور خضدار سٹی و مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر رہائشی آبادیاں زیر آب آگئی ہیں جس سے گھر اور دیوار گرگئے ہیں لوگ گھروں سے باہر بغیر چھت کے رہنے پر زندگی گزار رہے ہیں جو گھر زیرآب آگئے ہیں وہاں کے رہائشیوں کے گندم اور گھریلو سامان اشیائے خوردونوش کو نقصان پہنچا ہے مال مویشی پانی میں بہہ گئے ہیں کھڑی فصلات کو نقصان پہنچا ہے،جن علاقوں میں عوام کوبرسات اور سیلاب سے نقصان پہنچا ہے وہاں یوں محسوس ہورہاہے کہ زندگی رک گئی ہے جب کہ حکومت کی جانب سے ضلعی انتظامیہ عوام کے لئے ملنے والی امداد منہ میں زیرہ کے برابر ہے اور اب تک کئی علاقے ایسے ہیں کہ جہاں عوام کو امداد نہیں ملا ہے اور نہ ہی عوام کی بحالی کے لئے کام کا آغاز ہوا ہے اس وقت لوگ حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے