حکومتی نمائندے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرین کی داد رسی کریں پاکستان پیپلز پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نصیر آباد کے علا قے کوٹ پیلا نی میں حکومت کی جانب سے بھیجے گئے امداد ی سامان سے متاثرین کے بجائے صاحب حیثیت افراد کو نواز جا رہا ہے،نصیر آباد کے علا قے کوٹ پیلا نی میں سیلا ب سے شدید نقصا نات ہوئے لیکن حکومت بلو چستان کی جانب سے اقدامات نہیں کئے گئے جو کہ علا قہ مکینوں کا معا شی قتل ہے، حکومتی نمائندے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرین کی داد رسی کریں۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے با بر خان عمرانی،ایڈ وکیٹ فضل، میر ثناء اللہ جتک سمیت دیگر نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلا ول بھٹو کی ہدایت پر سیلا ب سے متاثرہ علاقوں کی نشاہد ہی کر رہے ہیں، حکومت کی جانب سے بھیجا گیا امداد ی سامان متاثرین کے بجائے صاحب حیثیت افراد کو دیا جا رہا ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے علا قے میں موجود صاحب حیثیت افراد سے گزار ش ہے کہ متاثرین کی مدد کے لئے آگے بڑ ھیں، انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کر تے ہوئے متاثرین کو امدادی سامان نوازے، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے متاثرین کے خیمے بھیجے کئے گئے جو کہ قابل تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان اس وقت تبا ہی کے دھانے پر ہے عوام کی نظریں حکومت کی طرف ہیں، انہوں نے حکومت بلو چستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیکرعوام کو سہولیات فراہم کریں۔