بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدوں پر اینٹی ڈیٹ پروموشن کی اجازت دے دی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان ماتحت عدالت سروس ٹربیونل کے فیصلے اور پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر جوڈیشل افسران کو بطور سینئر سیول جج اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدوں پر اینٹی ڈیٹ پروموشن کی اجازت دے دی ہے ان جوڈیشل افسران میں شیراحمد رند، شمس الدین، طارق علی محمد اشرف اور عبدالباسط شامل ہیں جنہیں مورخہ 14 اکتوبر 2014 سے سینئر سول جج اور مورخہ 31 اکتوبر 2019 سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج۔ کے عہدوں پر اینٹی ڈیٹ پروموشن کی اجازت دی گئی ہے اعلامیہ کے مطابق مذکورہ جوڈیشل افسران کسی بھی گزشتہ مالی فوائد کے حصول کے مجاز نہیں ہونگے