بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں مزید 9 افراد کی اموات کی تصدیق 136ہوگئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں مزید 9افراد کی اموات کی تصدیق ہونے کے بعد ابتک ہونے والی اموات کی تعداد 136ہوگئی۔محکمہ پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اتوار کو کوئٹہ میں چار، جھل مگسی میں تین،کچھی اور سوراب میں ایک، ایک اموات کی تصدیق ہونے کے یکم جون 2022سے اب تک جاری بارشوں کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 136ہوگئی ہے محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں اب تک 13535مکانات متاثر ہونے کی تصدیق بھی ہوئی ہے جن میں سے 3406مکمل طور پر تباہ جبکہ 10129کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق کوئٹہ، لسبیلہ، جھل مگسی،واشک،جعفر آباد، سمیت دیگر علاقوں میں زمینی اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو اور ریلیف آپریشن بھی جاری ہے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران متاثرہ علاقوں میں 1ہزار راشن پیکٹ، 215ٹینٹ، 4ڈی واٹر نگ پمپ، 1فائبر کشتی بجھوا دئیے گئے ہیں جبکہ آواران تا گوادر، خضدار تا رتو ڈیرو ایم 8شاہراہ، گنداوا تا جھل مگسی، کوئٹہ کراچی شاہراہوں کی مرمت کر کے ٹریفک کی بحالی کا کام جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے