ایم 8 خضدار رتوڈیرو شاہراہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)ایم 8خضدار رتوڈیرو شاہراہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا، روڈ خطرناک پہاڑی حصہ بھلونک کے ایریا سے سیلاب میں بہہ گیا تھا،تاہم اتوار کی شام روڈ عارضی طور پر بحال کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھاکہ روڈ خطرناک پہاڑی کٹائی سے سیلاب میں بہہ گیا تھا تاہم ہیوی مشینری کے باعث روڈ کے اس حصے کی ڈمپنگ کرکے روڈ کو عارضی طور پربحال کردیا گیا ہے این ایچ اے اور بلوچستان حکومت کے تعاون سے روڈ کی بحالی کاکام پانچ دن میں مکمل ہواہے ان کا کہنا تھاکہ دشوار گزار ایریا سے روڈ سیلاب میں بہہ گیا تھا ایک طرف پہاڑی اور دوسری طرف کھائی تھی بڑی مشکل سے روڈ آمد و رفت کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ احتیاط کے ساتھ سفر کریں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہاکہ ایم 8شاہراہ سی پیک کاحصہ اور خضدار کو رتوڈیرہ وسے لنک کرتی ہے۔ روڈ بحال ہونے سے بلوچستان اور سندھ کا زمینی بحال ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے