آئی ایم ایف نے دیوالیہ ملک سری لنکا کو قرض دینے سے انکار کر دیا

واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سری لنکا کو قرض دینے سے انکار کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف نے شدید مالی بحران کے شکار ملک سری لنکا کو نیا قرض دینے سے انکار کرتے ہوئے کہ جب تک تباہ حال معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سخت اور ناگزیر اصلاحات نہیں کر لیتے تب تک مالی امداد ناممکن ہے۔آئی ایم ایف نے دیوالیہ ملک سری لنکا کو نئے قرض کی فراہمی کو اصلاحات سے مشروط کر دیا کہ ان اصلاحات میں کافی وقت لگے گا اور جب کہ کئی ماہ سے مہنگائی اور خوراک و ایندھن کی قلت کے شکار سری لنکا کے حالات مخدوش ہوتے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے