ہربوئی، بھیل ندی نے1 شخص کو نگل لیا نعش ورثاء نے اپنی مدد آپ ندی سے نکال کردفن کر دی

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات و گردونواح میں بارشوں سے نقصانات کا سلسلہ جاری مشہور سیاحتی مقام کوہ ہربوئی کی بھیل ندی نے ایک شخص کو نگل لیا نعش ورثاء نے اپنی مدد آپ کے تحت ندی سے نکال کر دفن کر دی۔ قلات میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے کئی غریبوں کے آشیانے چھین لیئے قلات کے علاقے چشمہ میں جمعیت نظریاتی کے رہنماء حافظ عبدالرشید کی گھرکمر وں میں بھی داخل ہوگئی اور سامان کو ضائع کر دیا خاردان میں متعدد گھروں میں سیلابی ریلہ داخل ہونے سے مکانات کو شدید نقصان پہنچا قلات کے علاقے شیشہ ڈغار میں بھی پہاڑ سے آنے والا سیلابی ریلہ بھی کئی کچے مکانا ت کو نقصان پہنچا یاقلات کے دہی علاقوں میں مسلسل ایک ہفتے سے جاری رہنے والی طوفانی بارشوں سے کچے مکانا ت کے شدید نقصان پہنچا ہے اب تک کئی دہی علاقوں کے رابطہ سڑکیں سیلابی ریلوں کی وجہ سے بند ہے تاہم ڈپٹی کمشنر قلات کی کوششوں سے ہربوئی ٹو گزگ کی رابطہ سڑک کی بحالی کے لیئے ڈوزر بھیج دی گئی ہے ا جس سے متاثرین نے سکھ کا سانس لیا ہے قلات میں حالیہ بارشوں سے نقصانات کی تفصیلات آنے کا سلسلہ جاری ہے قلات کے معروف سیاحتی مقام کوہ ہربوئی کی بھیل ندی میں ایک شخص محمد بخش ولد رحمت اللہ قوم پندرانی سکنہ دشت محمود قلات ڈوب کر جانبحق ہوگیا جس کی نعش ورثاء نے اپنی مدد آپ کے تحت ندی سے نکال کر اسے دفنادیا جبکہ گزشتہ روز قلات میں ہونے والی طوفانی بارش سے کئی کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا کئی گھروں کے خستہ حال دیواریں گر گئی قلات کلی چشمہ میں جمعیت نظریاتی کے رہنماء حافظ عبدالرشید مینگل کے گھر میں سیلابی پانی داخل ہو نے سے گھر کو شدید نقصان پہنچا تا ہم خوش قسمتی سے ان کے معصوم بچے محفوظ رہے مکان کی حالت خراب ہو نے کی وجہ سے متاثرہ گھرانہ اپنے ایک عزیز کے گھر رہنے پر مجبور ہیں جبکہ طوفانی بارش کے سیلابی ریلوں سے قلات کے کلی خاردان کلی پندرانی کلی دشت محمد کلی واحد آباد کلی شیشہ ڈغار کے گھر بھی محفوظ نہیں رہے ان علاقوں میں بھی مکانوں کے اندر سیلابی ریلے داخل ہو گئے جس سے کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد گھرانے رات کھلے آسمان تلے کاٹی جبکہ قلات کے دہی علاقوں کی حالت اس سے ابتر ہے قلات کے علاقے کھڈی امیری نیچارہ پندران روشچوپ دشت کلان گزگ جوہان تخت ریگواش شیخڑی کپوتو سارون اور دیگر علاقو ں میں لوگوں کے رہائشی مکانات زمینیں بندات تیار فصلوں کو شدید بقصان پہنچا ہے ضلعی انتظامیہ کی کو ششوں سے نیچارہ پندران امیری کے رابطہ سڑکیں جزوی طور پر بحال ہو گئے ہیں مگر اب بھی کئی دور دراز علاقے ہیں جن کی راستے تاحال بند ہیں اور متاثرین بے یارو مددگار امداد کے منتظر ہے ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن(ر) مہراللہ بادینی کی ہدایت پر ہربوئی و گزگ کی سڑک کی بحالی کی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے تا ہم سڑک کی بحالی میں ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں دوسری جانب مو مے ندی میں ایک بار پھر سیلابی پانی آنے سے قلات سے گزگ موٹر سائیکلوں پر جانے والے چھ افراد راستے ہی میں پھنس گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے