ڈیلرز مارجن میں اضافہ،پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ کردیا ہے جس کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔جس کے تحت یکم اگست سے ڈیزل پر فی لیٹر مارجن 2 روپے 87 پیسے جبکہ پیٹرول پر 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 7 روپے فی لیٹر کردیا ہے۔منافع کے مارجن میں اضافے سے پٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

ملک بھر کے پیٹرول پمپس مالکان کئی ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات میں اپنے منافع بڑھانے کا مطالبہ کررہے تھے، ان کاکہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہوچکی اور لوڈشیڈنگ سے جنریٹرز کے اخراجات بڑھ گئے ہیں جب کہ مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار ہوگئی، ایسی صورت حال میں ان کے مارجن میں اضافہ ناگزیر ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز نے اپنے مطالبات کے حق میں 18 جولائی کو ہڑتال کا اعلان بھی کیا تھا تاہم حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد انہوں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے