ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کاشدید بارشوں سے متاثرہ میاں خانزئی،کلی محمد حسن اور تحصیل پنچپائی کا دورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے گزشتہ روز شدید بارشوں اور ریلوں سے متاثرہ میاں خانزئی، کلی مہاجر کیمپ اور کلی محمد حسن تحصیل پانچپائی کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر صدر کویٹہ نقیب اللہ کاکڑ بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تحصیل پانچپائی کے بارش متاثرین میں خشک راشن اور خیمے تقسیم کیے اس کے علاوہ انہوں نے سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے سروے بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔برساتی نالوں اور واٹر چینلوں کی بروقت صفائی اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔بارش سے متاثرہ علاقوں میں تمام امدادی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو بروقت مدد اور ریلیف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ غیر متوقع اور شدید بارشوں کی وجہ سے کوئیٹہ شہر اور ان کی تحصیلوں میں شدید نقصانات ہوئے ہیں جن میں لوگوں کی قیمتی جانوں اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جن کے ازالے کے لئے صوبائی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بارشوں سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام آفیسران،متعلقہ ادارے اور عملہ اس آفات کی صورتحال میں متاثرین کی مدد کے لیے 24گھنٹے متحرک ہے اور بارش کے متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ کویٹہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں واٹر چینل کے بہاو کے لیے بھاری مشینری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ قریبی آبادیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواں کلی، مشرقی بائی پاس، سپنی روڈ اور بروری روڈ پر نالوں اور آبی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات گرائی جارہی ہیں تاکہ برساتی پانی کا راستہ صاف کیا جاسکے اور آبادی کو محفوظ بنایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے