چاغی میں بارش کے پانی میں کھیلتے ہوئے ڈوب کر تین لڑ کیاں جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چاغی میں بارش کے پانی میں کھیلتے ہوئے ڈوب کر تین لڑ کیاں جاں بحق ہو گئیں۔ ہفتہ کو تحصیل چاغی کے علا قے دشت گوران میں بارش کے کھڑے میں پانی میں کھیلتے ہوئے ڈوب کر 15سالہ حفظہ، ولد عبدالسلام عرف عبدالقدوس،12سالہ عالیہ ولد عبدالسلام عرف عبدالقدوس اور 11سالہ نائلہ محمد ہاشم سکنہ حاجی محراب جا ں بحق ہو گئیں، لیویز نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے