عاشورہ کی آمد کے حوالے سے فول پروف انتظامات کئے گے ہیں، میرضیاء لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے علمائے اکرام، امن کمیٹیوں، سول سوسائٹئی،ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تعاون سے فول پروف انتظامات کئے گے ہیں اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کیلئے فیلڈ کمانڈرز کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ مشیر داخلہ نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے مذید تمام تر تیاریوں کو بروقت مکمل کرلیا جائے تاکہ نقص امن کا کوئی خطرہ نہ رہیمشیر داخلہ میر ضیائنے ہدایت دی کہ صوبے کے اضلاع میں محرم الحرام کے موقع پر پولیس سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے اور صوبائی حکومت کی جانب سے ہمیشہ کی طرح محرم الحرام میں امن سیکورٹی کے انعقاد کیلئے ہر ممکن سپورٹ اور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے محرم الحرام کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار آنے والے بزرگ شہریوں، معذور افرادا ور خواتین کو بھرپور مدد اور اعانت فراہم کریں گے جبکہ سنٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم سے لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی نگرانی بھی کی جاے گی