صوبے میں امن کے قیام کے لئے سیکیورٹی اداروں کی کاوشیں قابل فخر ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن کے قیام کے لئے سیکیورٹی اداروں کی کاوشیں قابل فخر ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حوالدار ہدایت اللہ کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئیکہا ہے کہ انہوں نے وطن کے لئے جام شہادت نوش کیاقوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے وزیراعلیٰ نے شہید کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے