شیرانی پو لیس کی کاروائی،قتل کے ملوث ملزم گر فتار

شیرانی (ڈیلی گرین گوادر) شیرانی پو لیس کی کاروائی،قتل کے ملوث ملزم کوگر فتار کر لیا گیا۔ ہفتہ کو ایس ایچ او پولیس تھانہ مانی خواہ محمد رمضان شیرانی ایڈیشنل ایس ایچ او جہانزیب و دیگر ملازمان پولیس نے گزشتہ روز مانی خواہ میں لڑائی کے دوران بے دردی سے چھریوں کے وار سے جمعہ رحیم نامی شخص کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر02/2022 بجرم302?337,147,148,149 میں مطلوب ملزم اکبر خان عرف ظاہرولد سید گل کو ٹریس کرکے کامیاب چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اشتہاری و مفرور ملزمان کے خلاف آئی جی بلوچستان کے احکامات پرکریک ڈاؤن جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے