حکومت بلوچستان کی جانب سے خضدار کے دور دراز متاثرہ علاقوں کے عوام کو ریلیف پیکج فراہمی کا آغاز

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان کی جانب سے خضدار کے دور دراز متاثرہ علاقوں کے عوام کو ریلیف پیکج فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے، دشوار گزار اور مشکل راستوں کے باعث وادیوں میں رہائش پذیر لوگوں کو اونٹ کے ذریعے راشن پہنچایا گیا۔ چیف سیکریٹری بلوچستان,کمشنر قلات ڈویڑن داؤد خان خلجی کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف پیکج پہنچانے کا آغاز کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنروڈھ محمد اقبال کھوسہ نے وڈھ کے متاثرہ علاقوں کے عوام الناس میں راشن تقسیم کیئے۔سونارو، علی کو، زانبوری، ہنامی بینٹ، سالو، سومار گوٹھ، کہروی، بوہیر ماس، کشاری سمیت وڈھ کے دیگر علاقوں کے عوام میں راشن تقسیم کیا گیا۔زانبوری اور کشاری میں اونٹوں کے ذریعے راشن پہنچایا گیا اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اقبال کھوسہ از خود موقع پر لوگوں میں راشن تقسیم کیئے اور اس کی نگرانی کرتے رہے۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے خضدار سے وڈھ کے دور دراز علاقوں کے لئے گاڑیوں میں راشن روانہ کیا تو امدادی پیکج روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ خضدار کے عوام حوصلہ رکھیں ہم کسی بھی علاقہ اور دیہات کے عوام کو بھولے نہیں اور نہ ہی وہ عوام کو فراموش کیا جاسکتاہے۔کمشنر قلات ڈویڑن داؤد خان خلجی کی نگرانی میں پہلے مرحلے میں عوام کو سیلاب سے ریسکیو کیا، سڑکوں کی بحالی کے کام کو سرانجام دیا عوام الناس کی جان و مال کی حفاظتی فکر میں لگے رہے اور الحمد اللہ اس میں ہمیں کامیابی ملی اپنی بساط اور کوششوں کے مطابق عوام کو ریسکیو کرلیا، قدرتی آفات کو ٹالنا انسانوں کی بس نہیں تاہم رب کی فضل کرم سے ہم نے اپنی کوششیں جار ی رکھا۔ اور اب اگلے مرحلے میں عوام کو ریلیف پیکج فراہم کرنے کا مرحلہ آگیا ہے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ ریلیف پیکج عوام کے دہلیز تک پہنچائیں گے گزشتہ روز ہم نے وڈھ کے دور افتادہ علاقوں کے لئے امدادی پیکج روانہ کیا تھا آج وہ سونارو، علی کو، زانبوری، ہنامی بینٹ، سالو، سومار گوٹھ، کہروی، بوہیر ماس، کشاری کے علاقوں کے عوام کو پہنچا دیا گیا دشوار گزار علاقے زانبوری اور کشاری میں اونٹوں کے ذریعے لوگوں کو راشن پہنچا کر ان میں تقسیم کیا گیا ہے۔دیگر علاقوں کے عوام کے لئے خیمے اور راشن بھیجا جارہاہے۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کے اندر رہ کر ضلع بھر کے متاثرہ لوگوں کی امداد کی جائے گی۔ عوام الناس کے املاک اور فصلات کو جو نقصان پہنچا ہے اس کی رپورٹ بھی مرتب کی جارہی ہے جیسے ہی حکومت ان کے نقصانات کے ازالے کے لئے ریلیف کا اعلان کرتی ہے تو وہ ان کو ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار الیاس کبزئی کا مذید کہنا تھاکہ ہم نے ممکنہ وبائی امراض اور حشرات الارض کے خطرات سے حفاظت کے لئے علاج کے انتظامات کرلیئے ہیں اور ضروری ادویات بھی اسٹاک کیئے جارہے ہیں تاکہ شہری اور دیہی علاقوں میں بارشوں کے بعد لاحق بیماریوں کا مقابلہ اور علاج کیا جاسکے۔اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اقبال کھوسہ کا کہنا تھاکہ کمشنر قلات ڈویڑن داؤ دخان خلجی اور ڈپٹی کمشنر خضدا رمیجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی نگرانی اور ہدایات کی روشنی میں وڈھ کے متعدد علاقوں کوامدادی ریلیف فراہم کردیا گیا ہے گزشتہ شب اور آج ہفتے کے روز سونارو، علی کو، زانبوری، ہنامی بینٹ، سالو، سومار گوٹھ، کہروی، بوہیر ماس، کشاری سمیت وڈھ کے دیگر علاقوں کے عوام میں راشن تقسیم کیا گیا حکومت بلوچستان کی جانب سے عوام کی حوصلہ افزئی کی گئی جن علاقومیں گاڑی نہیں جاسکتی تھی وہاں پر ہم نے اونٹ کے ذریعے عوام کو راشن پہنچایا انہوں نے کہاکہ لیویز اہلکار عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار اور صف اوّل کا کردار نبہارہے ہیں حالیہ مون سون کی طوفانی بارش اور سیلاب سے عوام کی حفاظت کے لئے لیویز اہلکاروں نے اپنی خدمات بھر پور انداز میں پیش کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے