بلو چستان نیشنل پارٹی نےلاپتہ افراد قومی ساحل وسائل واک واختیار،حقیقی حق حکمرانی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی،موسیٰ بلوچ،غلام نبی مری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام کچلاک میں پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ کی رہائش گاہ پر گرینڈ شمولیتی جلسہ منعقدہوا جس میں قبائلی رہنماء دوست محمد کرد نے اپنی برادری سمیت باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔جلسے سے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین وضلعی صدر غلام نبی مری، میر خورشید جمالدینی،چیئرمین جاوید بلوچ، ضلعی جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو،سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی،انسانی حقوق سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ، ادریس پرکانی،ملک زرک خان کاکڑ، عین اللہ شاہوانی،دوست محمد کرد اوراسد اللہ خروٹی نے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنماء کو اپنی برادری سمیت پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اورکہاکہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے قبائلی عمائدین سیاسی کارکنان کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ پارٹی کے اصولی،نظریاتی فکریہ بیانیہ سے متفق جدوجہد کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں جس انداز میں پارٹی نے بلوچستان اور بلوچ قوم کے گھمبیر سیاسی معاشی معاشرتی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ارباب اختیار کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتا اس سے پہلے یہاں کے لوگوں سے ووٹ حاصل کرنے کے بعد سیاسی جماعتوں نے صرف اور صرف اقتدار کے حصول پر اپنی توجہ مبذول کرایا سیاسی کارکنوں کو جس انداز میں مراعات ومفادات اور کمیشن کے حصول میں مصروف کرکے اصل نظریہ سے ان کا توجہ ہٹا کر قوم وطن دوستی کو بھلا دیاگیاہے یہی وجہ ہے کہ نام نہاد قوم وطن دوست پارٹیوں اور مذہبی جماعتوں نے ہمیشہ صرف اور صرف اقتدار میں اپنے گروہی خاندانی مفادات کیلئے اقتدار کے آگے پیچھے گھومتے رہے لیکن اس کے مقابلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی نے سرداراخترجان مینگل کی قیادت میں لاپتہ افراد قومی ساحل وسائل واک واختیار،حقیقی حق حکمرانی،گوادر میں قانون سازی لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین کی باعزت انخلاء اورجملہ قومی وسائل پر بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کی حقیقی حق حکمرانی کی اصولی نظریاتی موقف کو فروغ دیا بلوچ پشتون یکجہتی کی اتحاد میں ملک عبدالعلی کاکڑ نے بلوچ زعماء کے ساتھ مل کر صوبے کے خلاف ہونے والے ناانصافیوں،ظلم وجبر،قومی استحصال،سماجی انصاف کے حصول اور دیگر عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جواں مردی،ثابت قدمی اور مستقل مزاجی سے ان سازشوں کا خندہ پیشانی کے ساتھ مقابلہ کیا بلوچ پشتون یکجہتی اتحاد میں مرحوم ملک عبدالعلی کاکڑ کی جدوجہد اور قربانیوں کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کرینگے۔صوبے کے قوم وطن دوست سیاسی کارکنان ترقی پسند روشن خیال،نظریاتی وفکری عوام کیلئے ملک عبدالعلی کاکڑ کی نظریہ اور سوچ،قربانیاں مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی این پی جس انداز میں کوئٹہ میں آباد تمام مقامی قبائل زبان نسل اور طبقات کی نمائندہ جماعت ہے جس میں تمام قومیتوں کی موثر نمائندگی موجود ہیں۔نیپ کے تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے بی این پی صوبے میں ہر قسم کی نفرت،تعصب،تنگ نظری،بنیاد پرستی کے خلاف ایک مثالی رول ماڈل کاحیثیت رکھتی ہے اس کی واضح ثبوت یہ ہے کہ پارٹی میں تمام قومیتوں کی موثر اور قدرآور سیاسی وقبائلی نمائندگی موجود ہیں جنہوں نے صوبے کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دئیے۔اس موقع پر پارٹی کے قاسم عزیز مینگل،کامریڈ ارباب نذیر دہوار، کامریڈ غلام مرتضیٰ مینگل،برکت اللہ محمد شہی، ملک صادق کاکڑ محمد ابراہیم راسکوہی،منظور احمد محمد شہی سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔دریں اثناء پارٹی میں شامل ہونے والے قبائلی رہنماء دوست محمد کرد نے اپنی رہائش گاہ کلی مدرسہ کچلاک میں پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں چائے پارٹی کااہتمام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے