بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 2 نئے کیسز رپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد 35794 ہو گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 2نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد35794ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے5اضلاع سے کورنا وائرس کے 315افراد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 210افراد کے نتائج آنا با قی ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے8افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 35352ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد64ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 0.63فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 378اموات ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے