بلو چستان میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جا ری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں مو ن سون کی بارشوں کا سلسلہ جا ری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ(سمنگلی) میں 10،قلات میں 08،سبی میں 06،دالبندین میں 03،گوادر اورخضدار میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ژوب، زیارت،موسی خیل، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، لورالائی، بولان،کوہلو، قلات،خضدار، سبی، نصیر آباد اورچمن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات نے آج اتوار کو ژوب، زیارت،موسی خیل، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، لورالائی، بولان،کوہلو، قلات،خضدار،کوئٹہ، سبی، نصیر آباداورچمن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظا ہر کیا ہے۔