بلوچستان میں سیلاب کے باعث وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں،میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب کے باعث وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں متاثرین کی بحالی اور ریلیف فراہم کرنا امتحان ہے جس سے ہم ملکر سرخرو ہوں گے، ہفتہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں سیلاب سے وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں معاونت کی فراہمی پر میں وزیراعظم، پاک افواج چیئرمین پی ٹی آئی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ اور وزیراعلیٰ سندھ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں انشاء اللہ ہم سب ملکر اس امتحان سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے