ایران، 18 صوبوں میں سیلابی صورتحال، 53 افراد جاں بحق، 16 لاپتہ

تہران(ڈیلی گرین گوادر)ایران میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 53 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہوگئے، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہلال احمر سوسائٹی میں شعبہ ایمرجنسی کے سربراہ نے بتایا کہ دو دن کے سیلاب میں 16 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ایران کے 18 صوبوں کے 400 گاؤں متاثر ہوئے۔تہران کے گورنر محسن منصوری نے بتایا کہ جمعہ کو فیروز کوہ کے علاقے میں سیلابی ریلے کی وجہ سے 10 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 6 افراد لاپتہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے