آسٹریلیا کی یہ خوبصورت صبح، خود کو چھری کے نیچے جانے کے لیے تیار کر رہا ہوں،شعیب اختر

قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے والے ایک بیان نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔شعیب اختر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی اور ساتھ ہی کیپشن بھی تحریر کیا گیا۔شعیب اختر نے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آسٹریلیا کی یہ خوبصورت صبح، خود کو چند روز میں چھری کے نیچے جانے کے لیے تیار کر رہا ہوں، اس وقت تک سڈنی میں خوبصورت وقت گزار رہا ہوں، آسٹریلیا میں پہلے بھی بہت اچھا ٹائم گزار چکا ہوں۔شعیب اختر کے اس ٹوئٹ نے ان کے چاہنے والوں کو تذبذب میں ڈال دیا تھا تاہم سابق فاسٹ بولر کی جانب سے اس ٹوئٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی ڈالی گئی جس سے ان کے چاہنے والوں کی جان میں جان آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے