کیسکوکی نادہندگان کے خلاف کارروائی،عدم ادائیگی پر11ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی نادہندگان اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں جاری ہے اس سلسلے میں کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ کی ٹیموں نے جبل نور فیڈرسے منسلک کلی خلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی جس کے دوران مجموعی طورپر 11ٹرانسفارمرز اُتاردئیے گئے جن میں سے 2غیر قانونی ٹرانسفارمرزبھی شامل ہیں۔کارروائی کے دوران 50کے وی اے کے 3زرعی ٹرانسفارمرزبھی اُتارے گئے ہیں جو کہ پرائیوٹ واٹر سپلائی کے لئے غیر قانونی طورپربجلی استعمال کررہے تھے جن کے خلا ف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ کیسکوکی غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں ایک مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے کہ 11Kvجبل نور فیڈرپر تقریباً 130Ampلوڈمیں کمی واقع ہوئی ہے اور اس فیڈرپر اوورلوڈنگ کے مسئلہ پربھی قابو پالیاگیاہے جس سے بلاشبہ جبل نور فیڈرکے صارفین کو وولٹیج میں کمی وبیشی کی شکایت کابھی خاتمہ ہوچکاہے۔ واضح رہے کہ کیسکوکی ٹیمیں مختلف سرکلزمیں نادہندگان اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے لہٰذا تمام ناہندگان اپنے ذمہ بقایاجات فوری طورپر جمع کرائیں نیز صارفین کسی زحمت یا پریشانی سے بچنے کیلئے بجلی کے غیر قانونی استعمال سے بھی اجتناب کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے