ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ 1882 کی وسعت سے حکومت اور عوام دونوں مستفید ہونگے،روشن علی شیخ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام شہری علاقوں تک ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ 1882 کی وسعت سے حکومت اور عوام دونوں مستفید ہونگے اور اس کے دور رس نتائج بھی مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت ریونیو افسران حاصل شدہ اختیارات کے تحت ریونیو ریکارڈ میں تبدیلی کر سکتے تھے جبکہ اس ایکٹ کی شہری علاقوں تک وسعت سے اب انتقالات کی بجائے رجسٹری ہوا کرے گی اور رجسٹری میں ریونیو افسران کو اپنے طور پر کسی بھی قسم کی تبدیلی کے اختیارات حاصل نہیں ہونگے اس ایکٹ کے تحت متاثرہ فریق عدالت عالیہ میں اپیل کرنے کا بھی حق رکھ سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایکٹ کے شہری علاقوں تک وسعت سے ٹیکس کی چوری نہیں ہو سکے گی جس سے صوبے کے ریونیو میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ جم جہاں جہاں بلوچستان اربن امووایبل پراپرٹی ٹیکس ایکٹ 1958 قابل عمل ہے وہاں وہاں یہ ایکٹ بھی لاگو ہوگا جبکہ پٹوارخانہ و ریونیو ریکارڈ جائیداد کے انتقال کی بجائے صرف ریکارڈ محفوظ رکھا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے