وڈھ کے مختلف علاقوں میں تباہ کن بارشوں کے متاثرین تاحال سرکاری امداد کے منتظر ہیں،سرداراسد اللہ خان مینگل
وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اور مینگل قبیلے کے سربراہ سردار اسد اللہ خان مینگل نے کہا ہے کہ تحصیل وڈھ کے مختلف علاقوں میں تباہ کن بارشوں کے متاثرین تاحال سرکاری امداد کے منتظر ہے وڈھ آڑینجی شاہ نورانی سارونہ اورناچ سمیت دیگر علاقوں میں لوگ کھولے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے وڈھ،آڑنجی،سارونہ شاہ نورانی کے علاقے میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ صرف زبانی جمع خرچہ اور بیانات کے حد تک اپنے آپ کو زندہ رکھے ہوئے ہیں وڈھ کے متاثرین کی عملی طور پر امداد کو یقینی بنائی جائے سینکڑوں متاثریں حکومتی امداد کی طرف دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے سارونہ شاہ نورانی آڑینجی میں انسانی جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے سردار اسد اللہ خان مینگل نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے وڈھ کے علاقوں آڑینجی، سارونہ میں آڑنجی،سارونہ اور شاہ نورانی میں سینکڑوں مکانات گر گئے ہیں ہم نے ایک ہفتے قبل وڈھ 9 یونینز کے آفت زدہ قرار دینے کا ایک درخواست ضلعی انتظامیہ کے پاس جمع کیا تھا مگر اس پر تاحال کوئی عمل دیکھنے کو نہیں مل رہا کئی دنوں سے ان علاقوں کا دیگر شہروں سے رابطہ کٹ کر رہ گیا رابطہ سڑکیں نہ ہونے کے برابر ہے لیکن افسوس کہ پی ڈی ایم اے یا دیگر حکومتی ادارے صرف اپنے آپ کو محدود کیا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ تباہ کن بارشوں سے پورالی ندی میں سیلابی ریلوں سے زرعی بندات کو مکمل طور بہاکر ختم کردیا ہے زمینداروں کی کھڑی فیصلں کپاس،مرچ،ٹماٹر، بھنڈی کی فصلیں تباہ ہوگئے ہیں سرداراسد اللہ خان مینگل نے کہا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں خیمے،راشن ادویات پہنچائے