ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 31جولائی اور یوم عاشور نو اگست کو ہوگی،مولانا سید عبدالخبیر آزاد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیااس لئے یکم محرم الحرام 31جولائی اتوار اور یوم عاشور نو اگست بروز منگل کو ہوگی۔ یہ اعلان انہوں نے کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقدہ مرکزی رویت ہلا ل کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں زونل و مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، وزرات مذہبی امور،محکمہ موسمیات،محکمہ اسپارکو اور وزرات سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی موجود تھے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ پاکستان کے اکثر وبیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود اور کچھ مقامات پر صاف بھی رہا پاکستان کے کسی بھی مقام سے محرم الحرام کے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی پوری ملک میں عدم رویت رہی اور چاند نظر نہیں آیااس لئے یکم محرم الحرام 31جولائی اتوار اور یوم عاشور نو اگست بروز منگل کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے