مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو کی زمرک اچکزئی پر فائرنگ واقعے کی نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی پر فائرنگ واقعے کی نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ مشیر داخلہ نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کریں۔مشیر داخلہ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے