قلات، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات کے قریب قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی حادثے میں بائیس سالہ نوجوان جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔قلات پولیس زرائع کے مطا بق گزشتہ رات تیز رفتاری کے باعث دس ویلر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مو ٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونو ں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو پہنچادیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد محمد حنیف نامی زخمی کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا مگر وہ راستے ہی میں زخمیوں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہو گیا قلات پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دیا زخمی اور جانبحق ہو نے والوں میں محمد ھنیف ولد مٹھا خان میر گل ولد مصری خان شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے