دعا کے شوہر ظہیر اور اس کی فیملی کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم
کراچی(ڈیلی گرین گوادر)سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر اور اس کی فیملی کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے نے اپناسابقہ حکم نامہ واپس لیتے ہوئے دعا زہرا کے شوہر اور اس کی فیملی کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے اسٹیٹ بینک، سی آئی اے کو اکاؤنٹس بحال کرنے کے حکم پرعمل درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔۔دوران سماعت جسٹس اقبال کلہوڑو کا کہناتھا کیس بڑا سادہ تھا، دعا زہرا بازیاب ہوچکی ہے بینک اکاؤنٹس کا تفتیش سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ظہیر نے اپنے خلاف مقمہ ختم کرنے کی درخواست دائرکی، جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ، ایس ایچ او اورتفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ نےظہیرکی سییکیورٹی سے متعلق درخواست بھی نمٹا دی، اور عدالت نے پولیس حکام کو قانون کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ظہیر کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا میڈیا اور سوشل میڈیا پربحث کے باعث ظہیر کی جان کو خطرہ ہے۔ جس پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ آگے تو اس کیس پر لائیو پروگرام ہوں گے۔