دشت، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے نواحی علا قے میں دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا، پو لیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے نواحی علا قے دشت کمبیلا میں دو گروپوں میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے خلیل الرحمٰن ولد محمد وارث جاں بحق جبکہ عبد الرزاق ولد عبدالغفارزخمی ہو گیا، پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے