جہلم میں مسجد کی دیوار گر گئی، 3 نمازی شہید

جہلم(ڈیلی گرین گوادر) جہلم اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش کے باعث مسجد کی دیوار گرگئی، واقعے میں 3 افراد شہید اور متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔

جہلم اور گرد ونواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے، نماز جمعہ کے دوران ایک مسجد کی دیوار گرنے سے 20 سے زائد نمازی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 3 افراد شہید ہوگئے جبکہ 20 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے