الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے گیارہ اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما علی محمد خان، فضل محمدخان، شوکت علی، فخرزمان خان، فرخ حبیب ، اعجازشاہ، جمیل احمد، اکرم چیمہ، عبدل الشکور، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے منظور کیے گئے ہیں جسے الیکشن کمیشن نے بھی دی نوٹیفائی کردیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے گیارہ اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیجا تھا۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت منظور کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے