افتخار مہمند تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر جے یو آئی میں شامل
پشاور (ڈیلی گرین گوادر) خیبرپختونخوا کے سابق وزیر تعلیم افتخار مہمند تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) میں شامل ہوگئے۔
افتخار مہمند نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرس کے دوران کیا۔
افتخار مہمند نے 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ کے مختلف دھڑوں میں رہ چکے ہیں۔