گنداواہ مسلسل بارشیں، تاریخ کے دو بڑے سیلابی ریلے ہزاروں مکانات منہدم زمینی راستے بند

جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر) حالیہ بارشوں اور دریائے مولہ میں سیلاب سے ہزاروں مکانات منہدم مال مویشی ہلاک فصلیں تباہ ہوگئیں اکثر علاقوں میں عوام محصور ہیں اشیاء خوردنوش نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بھوکے ہیں مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں تمام زمینی راستے بند ہیں رپورٹ کے مطابق جھل مگسی ضلع میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے پورے نظام کو متاثر کردیا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے سیلابی پانی شہری دیہی علاقوں میں داخل ہونے سے ہزاروں مکانات منہدم ہوگئے ہیں عوام کھلے آسمان تلے بحالی کے منتظر ہیں متاثرہ علاقوں میں اشیاء خوردنوش ناپید ہیں ضلع کے تمام لنک اور قومی روڈ شاہراہ سے منسلک گنداواہ نوتال سڑک، گنداواہ جھل مگسی سڑک بند ہوگئی ہے سٹی گنداواہ سمیت متعدد جگہوں سے پل پانی میں بہہ چکے ہیں ابھی تک دریائے مولہ سمیت ندی نالوں میں پانی رواں دواں ہے ضلعی صدر مقام اور مرکزی تجارتی شہر بند ہیں جہاں اشیاء میسر نہیں ہیں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں چار چار فٹ پانی کھڑا ہے ضلعی انتظامیہ حلقہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی محکمہ ایریگشن محکمہ بی اینڈ آر محکمہ ایم ایم ڈی و دیگر اداروں کی جانب سے پانی کی قدیمی گزر گاہ سیف آباد سے سیلابی پانی کو مختلف راستوں سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ضلع جھل مگسی میں تاریخ کے بدترین نقصانات ہوئے ہیں زراعت تباہ لاکھوں ایکڑ زمینیں برباد کروڑوں کا نقصان اس وقت گاؤں دیہاتوں میں لوگ بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں نوتال سے گنداواہ اور گنداواہ سے جھل مگسی اور گنداواہ سے گاجان اور گاجان سے شوران سڑکیں پانی میں بہہ گئیں ہیں تمام تر زمینی راستے منقطع کئی دنوں سے مشکل میں پھنسے لوگوں کے لیے فوری امدادی کارروائیاں جاری کی جائیں موجودہ حالات میں وفاقی اور صوبائی حکومت ضلع جھل مگسی کے لیے ایمرجنسی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیاں شروع کریں۔اور شہروں سے کٹے ہوئے گاؤں دیہاتوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے اشیائے خوردونوش کے انتظامات کریں اور پھنسے ہوئے لوگوں کو فوری طور پر ریسکیو کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور روڈوں راستوں کو فوری بحال کیا جائے مشکل میں پھنسے لوگوں کی بلا امتیاز مدد کی جائے اور امدادی سامان بلا تفریق ہر متاثرہ خاندان اور شخص کو فراہم کیا جائے سیلاب میں محصور عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بحالی کے فوری اقدامات کئے جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے