ڈپٹی کمشنرکوئٹہ کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ،ریسکیو و ریلیف کی سرگرمیاں میں دن رات مصروف عمل

کوئٹہ(این این آئی)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ شہر میں بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال،ریسکیو و ریلیف کی سرگرمیاں میں دن رات مصروف عمل ہے اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ خلیل مراد اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ فاروق عبداللہ نے رات گئے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نکاسی کی صورت حال اور برساتی نالوں کو بحال رکھنا کے کام کی مسلسل نگرانی کرتے رہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔برساتی نالوں کی بروقت صفائی اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ تمام سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو بروقت مدد اور ریلیف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ مون سون کی سیزن میں غیر متوقع اور شدید بارشوں کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں شدید نقصانات ہوئے جن کے ازالے کے لئے صوبائی حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بارشوں سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ 24گھنٹے متحرک ہے اور عوام کی مشکل صورتحال میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے