پشاور میں پولیس نے بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پولیس نے بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔آئی جی خیبر پختونخوا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جو کہ شادی بیاہ کے جوڑوں پر کڑھائی کا کام کرتا تھا، عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم سہیل کا ڈی این اے ٹیسٹ بچیوں کے ساتھ میچ کر گیا ہے، ملزم نے دو بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا، ملزم حلیہ بدل کر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔