عمران خان کی جان کو خطرہ ہے : عمر ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور تھانہ سیکرٹریٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی ہے۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی نے وزیر اعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کو ٹھکانے لگانے کی بات کی۔ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ڈھال بنیں گے عمران خان پر جان لیوا حملہ کرنے کی بات کی جا رہی ہے جس کی وزیر اعظم ہاؤس میں منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ ہم اس منصوبہ بندی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے