سیلابی صورتحال کے بعد بلدیاتی الیکشن سیاسی قائدین کی مشاورت سے ملتوی کریں گے، وزیر اعلی بلوچستان

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان سیلاب سے متاثر حب سمیت ضلع لسبیلہ کا فضائی دورہ کیا حب وندر اوتھل لاکھڑا اور بیلہ کا فضائی معائنہ کیا سنیٹر ثمینہ زہری اور سابق مشیر وزیر اعلی سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی انکے ہمراہ تھے.لیڈا کانفرنس ہال میں وزیر اعلی بلوچستان کو حالیہ سیلاب کے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی.وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال کے بعد بلدیاتی الیکشن سیاسی قائدین کی مشاورت سے ملتوی کریں گے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے لیے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں وزیراعظم میاں شہباز شریف آن بورڈ ہیں موسمی حالات کے پیش نظر ریلیف سرگرمیوں میں کچھ مسئلہ ضرور ہوا تاہم ہرممکن کوشش جاری ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو مخاطب کرتے کہا کہ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ریلیف سرگرمیوں میں ہر متاثرہ شخص تک پہنچا جائے سیلاب کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے کہا کہ انسان کا متبادل کچھ نہیں ہوسکتا تاہم حکومت بلوچستان نے جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کا سلسلہ فوری شروع کررکھا ہے وہ لیڈا آفس حب میں اجلاس کی صدرات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سیلاب کے بعد بحالی کے صوبائی حکومت کے پاس وسائل نہیں ہیں اس سلسلے میں وزیراعظم سے مٹینگز ہوئی ہیں وزیراعظم نے وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے اگر وفاق اس سلسلے میں مدد نہ کرے تو بھی صوبائی حکومت قرضے لیکر بھی بحالی کا کام کرے گی انہوں نے کہا کہ بارش اور سیلابی صورتحال کے سلسلے میں صوبائی حکومت لمحہ بہ لمحہ باخبر رہی چیف سیکریٹری روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس لے رہے ہیں وہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے وزٹ کے بھی اس لیے قائل نہیں کیونکہ اس سے پوری انتظامی مشنری وزیراعلی کے ہمراہ رہتی ہے اور اس سے ریلیف سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ ایسے ہنگامی حالات پر وزیراعلی کے دورے کے دوران ایک انتظامی آفیسر بریفنگ کے لیے موجود ہو دیگر انتظامی افسران ریلیف سرگرمیاں جاری رکھیں انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو مخاطب کرتے کہا کہ صوبائی حکومت ریلیف سرگرمیوں کے لیے ہرممکن وسائل فراہم کرے جہاں جہاں بجلی کے پولز اور پی ایم ٹیز متاثر ہیں انہیں فوری بحال کیا جائے حب کے صنعتکاروں سے سی ایس آر فنڈ کی تفصیلات لیکر رقم ڈپٹی کمشنر کے زریعے خرچ کی جائے.وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ یہاں ہرگز یہ تاثر نہ دیا جائے کہ کسی سیاسی پارٹی کی صرف سنی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر بلاامتیاز ریلیف پروگرام جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار بلدیاتی الیکشن کروائے ان الیکشنز میں بھی حکومتی مداخلت کا کوئی جواز پیش نہ کرسکا یہ سیلاب قدرتی آفت ہے اس میں بھی صوبائی حکومت ایسا تاثر ہرگز نہ دے گی بلکہ ہرمتاثرہ شخص کی مدد کی جائے گی وزیراعلی بلوچستان پیشگی اقدامات اور سیلاب کے دوران بندات کے ٹوٹنے کے سوال پر وزیر اعلی نے کہا کہ حالیہ سیلابوں نے ندی نالوں میں قبضے اور تجاوزات کی وجہ سے زیادہ نقصان دیا ہے ندیوں کی صفائی اور بندات کی تعمیر یقینی بنائے جائیں ندیوں میں تجاوزات اور قبضے ہرگز برداشت نہیں کی جائینگی. انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کے مشکور ہیں جس نے اس مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا اور سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے میں اپنا کردار ادا اور میں لسبیلہ کے ضلعی انتظامیہ اور لیویز اور پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں اس قدرتی آفت میں لوگوں کی مدد میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا. اجلاس میں سابق مشیر وزیر اعلی بلوچستان سردار زادہ شہزاد صالح بھوتانی نے وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپکا مشکور ہیں جو آپ لسبیلہ آئے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا لیکن ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ پورالی بیسن منصوبے میں کچھ لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے جبکہ پچھلے دنوں بیلہ میں سیلاب متاثرین کو امداد کی تقسیم کے دوران کچھ شرپسند عناصر نے بدنظمی کا مظاہرہ کیا انکا نوٹس لیں جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ ہم معاملات دیکھیں گے.اس موقع پر ایم ڈی لیڈا فرید محمدحسنی۔ابراہیم دودا۔بابو فیض شیخ۔عطاء اللہ رونجھو۔علی اکبر زہری۔مولانا شاہ محمد صدیقی۔ ظفر جاموٹ۔سمیت سرکاری افسران سیاسی شخصیات موجود تھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے