بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں میں ڈوب کر 6افراد جاں بحق 12 زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں میں ڈوب کر 6افراد جاں بحق 12 زخمی ہوگئے، ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق جمعرات کو قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی میں خاتون اور نومولود بچے سمیت متعدد افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے چار افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ مزید کی تلاش جاری رہے ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیلابی ریلوں میں ڈوب کر مسلم باغ اور قلعہ سیف اللہ میں دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تینوں واقعات میں 12افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلوں میں بہہ جانے والے تین بچوں کی تلاش کا عمل جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے