ایم 8 شاہراہ رتو ڈیرو خضدار روڈ کے نقصان ہونے والے حصوں کی عارضی مرتب اور روڈ کی بحالی کا کام جاری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ایم 8شاہراہ رتو ڈیرو خضدار روڈ کے نقصان ہونے والے حصوں کی عارضی مرتب اور روڈ کی بحالی کا کام جاری ہے۔ بھلونک کے مقام پر خطرناک پہاڑی کٹائی سے روڈ کو کافی نقصان پہنچاتھا اس مقام سے پیدل چلنے کا راستہ تک بھی میسر نہیں تھا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے پہلے ہی روز روڈ کے متاثر ہونے والے مقام کا وزٹ کرکے روڈ کی بحالی کے لئے اقدامات شروع کردیئے تھے۔ روڈ کا بڑا حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا جہاں ایک طرف کھائی سیلاب کا پانی اور دوسری طرف فلک بوس پہاڑ ہے جس سے کام میں دشواری کا سامنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی سے رابطہ کرکے ایم 8روڈ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ان سے معلومات لی تو ان کا کہنا تھاکہ روڈ کی بحالی کاکام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے این ایچ اے اور ایم ایم ڈی کی مشینری موقع پر موجود اور روڈ کے عارضی بحالی کے لئے دن رات کام کررہے ہیں کوشش ہے کہ جلد از جلد اس شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کیا جاسکے۔ کوئی اور بارش کا اسپیل نہیں آتا ہے تو قوی امکان ہے کہ روڈ آمد و رفت کے لئے جلد بحال کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ پہاڑی کٹائی کی وجہ سے ارتھ ورک میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم اس کے باوجود مشینری لگی ہے اور جلد سے جلد کام نمٹانا چاہتے ہیں انہوں نے عوام کو پیغام دیا کہ جب تک روڈ بحال نہیں ہوتا ہے وہ کسی بھی سفر سے گریز کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے