کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ سے اغواء ہونے والی نجی کوئلہ کان کے سرویئر کی لاش برآمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ سے اغواء ہونے والی نجی کوئلہ کان کے سرویئر کی لاش برآمد، پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں واقع کوئلہ کان سے 12جون کی شب نامعلوم مسلح افراد نے کان میں کام کرنے والے چار افراد کو اغواء کرلیا تھا جن میں سے 3 افراد کو اغواء کاروں نے چندروز قبل چھوڑ دیا تھا تاہم مغوی سروئیر شیر بہادر لاپتہ تھے جنکی تلاش جاری تھی حکام کے مطابق گزشتہ روز زرغون پہاڑ کے علاقے سے ایک لاش برآمد ہوئی جسے شناخت کے لئے کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت نجی کوئلہ کان کے سرویئر شیر بہادر کے نام ہوئی ہے لاش کو ضروری کاروائی کے بعدآبائی علاقے چکوال روانہ کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے