کوئٹہ میں اے این ایف کی کاروائی، بھا ری مقدارمیں منشیات بر آمد 3 ملزمان گر فتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں اے این ایف کی کاروائی، بھا ری مقدار میں منشیات بر آمد کر کے 3ملزمان کوگر فتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے ایئر پورٹ روڈ پر اے این ایف نے کاروائی کر تے ہوئے دوران تلا شی 2گاڑیوں سے 73کلو چرس بر آمد کر کے محمد نسیم ولد محمد حسن ذات نورزئی،امیر جان ولد محمد سرور اورعبدالبصیر ولد عبدالرشید کو گر فتار کر لیا گیا، ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ منشیات کی قیمت 27لاکھ 37ہزار 5سو روپے بنتی ہے جبکہ دوران اسمگلنگ استعمال ہو نے والی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق اے این ایف کوئٹہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے