کوئٹہ شہرمیں موسلا دھاربارش کے بعد متعدد علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہوگیا، لوگوں کوشدید پریشانی کا سامنا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد متعدد علاقوں میں بارش کا پانی کھڑ ا ہو گیا، لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو ا جو رات گئے تک جا ری رہا،بارش کے باعث کوئٹہ شہر کے مختلف علا قوں پرنس روڈ،جناح روڈ، مشرقی بائی پاس، سر یاب روڈ، مو سیٰ کالونی، زرغون روڈ، امداد چوک، پشتون آباد، سر کی روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن سمیت دیگر علا قوں میں کئی کئی فٹ بارش کا پانی کھڑا ہوگیا جبکہ ایڈ منسٹر یٹر میٹر و پو لیٹن کا پوریشن کوئٹہ عبد الجبار بلو چ کوئٹہ شہر کے دورے کو نکلے اور انہوں نے نکا سی آب کی صورتحال کا جائز ہ لیا اور جن علا قوں میں پانی کھڑا تھا وہاں پانی نکالنے کے لئے کاروائی کو آغا ز کر دیا گیا تاہم رات گئے تک کوئٹہ شہر کی متعدد سڑکوں پر پانی جمع رہا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے