ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی کوئیک رسپانس ٹیم نے اوڑکی کے سیلاب میں پھنسے لوگوں کوریسکیو کرنا شروع کر دیا

لسبیلہ (ڈیلی گرین گوادر) کمشنر قلات ڈویژن ریسکیو کی نگرانی کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں سے بیلہ میں موجود ہیں ریسکیو ٹیم میں شامل ڈاکٹر حکیم لاسی اور ایس ایچ او بیلہ حاصل خان قمبرانی نے ریسکیو کئے گئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا۔ سیلابی ریلوں نے سب سے ذیادہ لسبیلہ کی نشیبی علاقوں کے ہاری خاندانوں کو متاثر کیا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں سے ریسکیو کے منتظر افراد میں خواتین اور شیرخوار بچوں سمیت بزرگوں میں نئی زندگی کی رمق پیدا ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنا ہے۔ اوڑکی کےسیلاب متاثرہ گائوں میں کچھ لوگوں کے پھنسے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے خاندانوں کی جلد ریسکیو کیلئے کوشاں ہے زمینداروں کو چاہیئے کہ اپنے ہاریوں کی لسٹ مرتب کرکے انتظامیہ کےحوالے کریں تاکہ معلوم ہو سکے کہ کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے اور کتنے لوگ اب بھی ریسکیو طلب ہیں بارش اور سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ سکن کے مقام پر کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔حب ندی میں بجلی کے گرنے والے ٹاور پر کے الیکٹریکٹ نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہےحب ندی میں اس وقت ایک لاکھ بیس ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہےحب ڈیم کے اسپیل وے سے نکلنے والے سیلابی ریلوں میں کمی آئی ہےآرسی ڈی شاہراہ بحالی کے لئے سیلاب متاثرہ سائٹ پر مشینری پہنچا دی گئ ہےحب ندی میں شدید طغیانی کے باوجود کے الیکٹرک کے انجینئرز کشتی کے ذریعے متاثرہ ٹاور تک پہنچ کر بجلی کی بحالی کے لئے کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے