ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری 4 روپے 7 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور سیاسی عدم استحکام کے باعث ڈالر کی قدر تھمنے میں نہیں آ رہی۔انٹربینک میں آج بھی ڈالر 4 روپے 7 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 239 روپے کا ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈالر 3 روپے 5 پیسے مہنگا ہو کر 232 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔