وڈھ میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری شدید بارشوں سے 2 افراد جاں بحق خواتین بچوں سمیت دس افراد زخمی

وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)تحصیل وڈھ میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری شدید بارشوں سے دو افراد جاں بحق خواتین بچوں سمیت دس افراد زخمی کچے مکانات کے گرنے کی اطلاعات لوگوں نے شدید بارشوں سے متاثرہ کچے مکانوں میں رہائش کرنے چھوڑ دیا لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزانے پر مجبور آڑینجی سیمت دیگر علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے پہاڑی علاقوں خوراک کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق تحصیل وڈھ میں حالیہ مون سون کی شدید بارشوں سے ہزاروں افراد متاثر ہے گزشتہ روز سب تحصیل سارونہ کے علاقے گوٹھ حاجی شیر محمد میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص حاجی میر محمد جان بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا سارونہ کے علاقے چلیر کھڈو ماس میں میں مکان کی چھت گرنے سے بچوں خواتین سمیت نو افراد کے زخمی ہوئے شدید بارشوں سے وڈھ کے علاقہ سب تحصیل آڑینجی آمد اطلاعات کے مطابق آڑینجی کشاری میں مکان کی چھت گرنے سے غلام مصطفی مینگل نامی شخص جان ہوئے آڑینجی میں مسلسل بارشوں سے ک?ی کچے مکانات کے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں جبکہ شدید بارشوں سے مکانات کے گرنے کے خطرات کے پیش نظر لوگوں نے کچے مکانوں میں رہائش اختیار کرنا چھوڑ دیا ہے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جھونپڑیاں بناکر رہائش اختیار کرلیا ہے اس سلسلے وڈھ انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس امدادی سامان اور ٹینسس موجود نہیں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پی ڈی ایم اے سے فوری امداد فراہم کرنے کہ اپیل کی ہیں مون سون کی شدید بارشوں سے سب تحصیل آڑینجی سب تحصیل اورناچ سب تحصیل سارونہ شاہ نورانی میں رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کے مشکلات میں مذید اضافہ ہوا ہے جسکی وجہ آڑینجی کے دوردراز علاقوں خوراک کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے