وزیراعلیٰ بلوچستان کا سرداراختر مینگل اورمحمود خان اچکزئی سے ٹیلی فون پر رابطہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا صوبے میں بارشوں کی موجودہ صورتحال پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ،دونوں رہنماؤں سے سیاسی امور اور بلوچستان میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا، بد ھ کو وزیراعلیٰ نے سردار اختر جان مینگل اور محمود خان اچکزئی سے رابطہ کر کے انہیں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کاروائیوں سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں صوبے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے میں نے اپنا لندن کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا ہے۔انہو ں نے کہاکہ غیر معمولی بارشوں نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کیا ہے بارشوں سے مواصلاتی رابطوں بھی متاثر ہوئے ہیں، اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے بارش سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے اتفاق کیا کہ عوام مشکل میں ہیں سیاسی وابستگیوں سے بالاترہو کر سیاسی جماعتیں امداد و بحالی میں کردار ادا کریں بی این پی اور پی کے میپ کے رہنما ء و کارکن حکومتی مشنری سے مکمل تعاون کرینگے متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہونی چاہئے، تینوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں شیڈول کے مطابق کوئٹہ اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے بلدیاتی انتخابات کو تین سے چار ماہ موخر کرنے کے حوالے سے مشترکہ موقف اپنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے