غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں اور غلطی کی تصحیح کی تو بھی لاڈلے کے حق میں؟ مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں اور غلطی کی تصحیح کی تو بھی لاڈلے کے حق میں؟مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کیسے جسٹفائی کریں گے اس کھلی بلکہ ننگی ناانصافی کو؟ یہ بھی عدالتی قتل ہوا ہے مگر اس بار مقتول عدل و انصاف ہے۔انہوں نے کہا کہ غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں، غلطی کی تصحیح کی تو بھی لاڈلے کے حق میں؟