تمام علماء کرام کسی بھی فورم سے مذہبی دل آزاری یا مذہبی منافرت کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی کریں، عبدالخالق شیخ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ کی زیر صدارت محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات اور دیگر امور سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ، ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسین شاہ،پولیس افیسران، تمام مکاتب فکر کے علما کرام، تاجر برادری اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال، سیکورٹی کے انتظامات و دیگر ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اٹھائے گئے تمام تر حفاظتی انتظامات اور سیکورٹی پلان کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران سے تبادلہ خیال کیا گیا اور سفارشات بھی پیش کی گئیں۔اس موقع پر آئی جی بلوچستان نے علما کرام و امن کمیٹی کے ممبران اور نمائندگان سے محرم الحرام میں سیکورٹی، امن امان کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل سنے اور موقع پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور یقین دہانی کروائی کہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے بلوچستان پولیس کا مکمل تعاون رہے گا،تمام علماء کرام کسی بھی فورم سے مذہبی دل آزاری یا مذہبی منافرت کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی کریں، محرم الحرام کے حوالے سے بہترین سیکورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے مسائل ہو سکتے ہیں، جس کے لئے ہمیں موثرحکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھانے ہیں۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے محرم الحرام کے دوران جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد منتظمین جلوس و مجالس ہر صورت یقینی بنائیں، محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں، مجالس اور مذہبی اجتماعات کے حفاظتی انتظامات پر کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہں کی جائے گی۔سینٹرل پولیس آفس میں مذہبی جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ بلوچستان پولیس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں مشترکہ طور پر صوبے میں امن و امان اور فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے ڈیوٹی سرانجام دیں گی تاہم تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور پولیس کے باہمی تعاون سے امن و امان کے قیام اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ آخر میں انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان کا کہنا تھا کہ تمام علما کرام اور امن کمیٹی کے ممبران کا تعاون قابل ستائش ہیاجلاس کے اختتام پر صوبے اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے