بلو چستان میں جا ری شدید بارشوں کے باعث ضلع لسبیلہ میں گزر گاہوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، محمد اسلم بھو تانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھو تانی نے کہا ہے کہ بلو چستان میں جا ری شدید بارشوں کے باعث ضلع لسبیلہ میں گزر گاہوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے ضلع لسبیلہ ملک بھر سے منقطع ہو گیا ہے، لسبیلہ میں بجلی نہ ہو نے کی وجہ سے انڈسٹریز میں کام رکا ہو ا ہے، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وفا قی حکومت کی جانب سے ہنگائی طور پر امداد ی سا مان لسبیلہ پہنچایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے،یہ بات انہوں نے بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں جا ری شدید بارشوں کے نتیجے میں گزر گاہوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے لسبیلہ ملک بھر سے کٹ آف ہو گیا ہے،انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ضلع لسبیلہ کو آفت زدہ قر ار دیا اور عوام کو ریلیف فراہم کر ہے ہیں، انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ حالیہ بارشوں سے ہو نے والی تبا ہیوں کو سنبھال سکے، انہوں نے کہاکہ شدید بارشوں کے نتیجے میں لسبیلہ میں بجلی کے ٹاور گر گئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی نہیں ہے اور انڈسٹریز میں کام رکا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے بوٹ کے ذریعے ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیں، انہوں نے کہاکہ لسبیلہ کے عوام کا گزر بسر زمینداری پر ہے لیکن شدید بارشوں کے نتیجے میں بر دات ٹوٹ چکے ہیں ندیوں میں اس حد تک پانی جمع ہو گیا ہے اب گھروں میں بھی داخل ہو گیا ہے،انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وفا قی حکومت کی جانب سے ہنگائی امداد لسبیلہ میں پہنچائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے